تحریک عدم اعتماد، مسلم لیگ( ن)ے اپنا آخری پتہ کھیل دیا ، کتنے ووٹ کہاں سے آئے ہیں ؟ رانا ثناءاللہ نے نمبر گیم بتا کر تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئرمرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو منحرف اراکین نے قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر الزامات کے بے بنیاد قرار دے دیا ہے ، متحدہ اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کیلئے ووٹو ں کی تعداد 172پوری کر لی ہے ۔ پریس کانفرنس کے دوران انکا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہمارے پاس اسمبلی میں 161ووٹ تھے ، جام کریم کی بیل ہو گئی ہے اور ووٹنگ کے دن وہ بھی آجائیں گے

اس طرح ہمارے کل ووٹ 162ہو جائیں گے ۔ علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونا ہیں جبکہ اسلم بھوتانی بلوچستان سے آزاد امیدوار ہیں اس کے علاوہ ق لیگ کے بشیر چیمہ اور ان کے ساتھیوں کو ملا کر ہمارے پاس ووٹ 166ہو گئے ہیں ۔ جبکہ چار ووٹ باپ پارٹی کے ہیں اس طرح ہمارے ووٹ 172پورے ہو رہے ہیں اگر ہم تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو اپنے ساتھ ملا لیں تو یہ گنتی پھر 195سے اوپر چلی جائے گی ۔دوسری جانبن لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و

رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ یہ کیسی عالمی سازش ہے جس کا چپڑاسی تک کو پتا نہیں؟۔ وفاقی وزیر شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ عمران خان دو گھنٹے یوتھیوں کا سر کھاتا رہا اور آخر میں جھوٹا خط نکال کر لہرادیا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی مارچ ابھی گوجرانوالہ ہی پہنچا تھا کہ باس اور چپڑاسی کا رنگ اُڑ گیا، یہ اڑی اڑی رنگت بتا رہی ہے کہ باس اور چپڑاسی اچھے خاصے گھبرائے ہوئے ہیں۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close