ق لیگ اورباپ پارٹی کے بعد ایم کیو ایم بھی تقسیم ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ایم کیو ایم بھی تقسیم دکھائی دیتی ہے جس کی وجہ سے پارٹی تاحال حتمی فیصلہ نہ کرسکی ۔تفصیلات کے مطابق جہاں ایم کیوایم کے چند ممبران اپوزیشن کا ساتھ دینے کے حق میں ہیں تاہم پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا جھکاؤ حکومت کی جانب ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مسلسل رابطوں اور اجلاس کے بعد بھی حتمی فیصلہ نہ کرسکی اور پارٹی کی رائے اس معاملے پر تقسیم ہوچکی ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ق ٗ باپ پارٹی کے بعد ایم کیو ایم بھی تقسیم ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close