حکومتی ٹیم کا ترین گروپ سے رابطہ،حکومت نے اہم وزارتیں بھی دینے کی پیشکش کر دی

اسلام آباد(پی این آئی ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے ترین گروپ کے رہنما عون چودھری سے ٹیلیفونک رابطے میں کہا ہے کہ آپ کے مطالبات تسلیم ہوچکے، اب پارٹی اقدامات کی حمایت کریں۔ عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کی جانب سے پرانے دوستوں کو منانے کی کوششیں جاری ہیں، حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے رابطہ کیا ہے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اطلاعات فواد چودھری نے

عون چودھری سے فون پر رابطہ کیا۔ حکومتی ٹیم نے ترین گروپ کو حکومتی فیصلوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست کر دی ، کہا گیا کہ آپ کے مطالبات تسلیم ہوچکے، اب پارٹی اقدامات کی حمایت کریں۔ پرویز خٹک کی جانب سے ترین گروپ کو اہم وزارتیں دینے کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔وزیر دفاع نے یقین دہانی کروائی کہ دیگر تحفظات کو بھی فوری طور پر دور کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close