عدالت میں پیشی پر آئے بیٹوں سے ملنے کیلئے آیا باپ انتقال کر گیا

نوشہرو فیروز(آئی این پی)عدالت شنوائی پر آئے بیٹوں سے ملنے کیلئے آیا باپ انتقال کرگیا، بھریا سٹی کی عدالت میں جھگڑے کے ایک مقدمہ میں حاضری پر آئے ہوئے بیٹوں نذر محمد لرو، محمد بچل سے ملنے کیلئے آنے والا ضعیف باپ محمد سرور لرو حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کرگیا، بھریا سٹی پولیس کے مطابق نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کردی ہے،

یاد رہے کہ دربیلو میں پلاٹ کے تنازعہ پر لرو اور مخدوم برادری میں جھگڑا ہوا تھا جس کا مقدمہ ٹھارو شاہ پولیس تھانہ میں درج ہوا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close