لاہور رائے ونڈ روڈ پر بچوں کی ویڈیوز بنانے کے واقعہ کا سخت نوٹس، تحقیقات شروع کر دی گئیں

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور رائے ونڈ روڈ پر بچوں سے بدفعلی اور ویڈیوز بنانے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے- جمعہ کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ کی جامع تحقیقات کا حکم دیا ہے او رکہاکہ مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے اورقبیح جرم میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہاکہ ملزمان خواہ کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں، قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرکے قانون کے تقاضے پورے کئے جائیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں