فائرنگ سے ایک شخص قتل، ایک زخمی، واقعے کو سیاہ کاری کا رنگ دینے کوشش، اپنی ماں پر بھی فائرنگ کر کے فرار

سکھر(آئی این پی)پنوعاقل میں ملزم کی فائرنگ،ایک شخص قتل،ایک زخمی،ملزم نے واقعہ کو سیاہ کاری کا رنگ دینے کے لیے گھر جاکر ماں کو بھی گولیاں مار کر زخمی کردیا،ملزم فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سکھر ضلع کی تحصیل پنوعاقل کے علاقے سدھوجا چوک پر ایک ملزم عمران چاچڑ نے مخالف گروہ کے شوکت چاچڑ پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک شخص اندر چاچڑ گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوگیا

ملزم نے واقعہ کو سیاہ کاری کا رنگ دینے کے لئے فائرنگ کرنے کے بعد گھر پہنچ کر اپنی والدہ مسمات جانل کو بھی فائرنگ کرکی شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر مقتول کی نعش اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال پنوعاقل پہنچایا جہاں سے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے جبکہ خاتوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے اسے سکھرسول اسپتال لے جایا گیاہے واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اور مقتولین کے ورثاء کے آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close