آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کا مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی مظاہرہ

سکھر(آئی این پی)سکھر میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کا مطالبات کی حمایت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،نعریبازی،ہمارے جائز حقوق دیئے جائیں اور ہماری بے چینی کا خاتمہ کیا جائے،رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میں آل ہاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سندھ (آپکا) ضلع سکھر کے زیر اہتمام کلرکوں کی کثیر تعداد نے صوبائی صدر مقبول احمد مہر،ضلعی صدر محمد پناہ مہر،عبدالقیوم کھوسو،امیر مختیارشاہ،نثار احمد بھٹی،زاہد خالدی،نوید قمر،غلام رسول مغل، نعیم اللہ شیخ،امداد عباسی،کریم داد بگٹی،ہدایات اللہ،نوید بلوچ و دیگر کی قیادت میں سکھرپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا

اور دھرنا دیکر فلک شگاف نعرے بازی کی اس موقع پرمذکورہ رہنماں کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لیے 15 فیصد ڈسپرٹی ریڈکشن الاں س دینے کا اعلان کیا گیا یے جس پر دیگر صوبوں نے تو عمل شروع کردیا ہے اور نوٹیفکیشنز جاری کردیئے ہیں لیکن سندھ حکومت نے اب تک اس سہولت سے سرکاری ملازمین کو محروم کررکھا ہے جو سندھ کے سرکاری ملازمین کے ساتھ زیادتی ہے جب دیگر صوبوں میں سرکاری ملازمین کو سہولیات اور مراعات دی جارہی ہیں تو سندھ کے ملازمین کو کیوں محروم رکھا جارہاہے نہ ٹائیم اسکیل دیا جارہاہے نہ یوٹیلٹی الاں س دیا جارہاہے بھرتیوں میں ہماری اولادوں کو محروم رکھا جارہاہے پروموشنز روکے گئے حکومت سندھ فوری طور پر توجہ دے اور ہمارے مطالبات تسلیم کرکے جلد ان کا نوٹیفکیشن جاری کرے تاکہ سندھ کے سرکاری ملازمین میں پھیلی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں