ضمیر فروشوں کے جمعہ بازار پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا گیا

کراچی (آئی این پی) بانیان پاکستان کی اولادوں کی سماجی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے سیکریٹری جنرل حکیم محمد شعیب قریشی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نظریہ ضرورت کے تحت ضمیر فروشوں کے جمعہ بازار پر پابندی لگائیں قوم کو ضمیر فروش، چور، ڈاکو، لٹیرے سیاستدانوں کی ضرورت نہیں ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کی نظریں عدلیہ پر جمی ہیں امید ہے کہ عدلیہ قوم کو مایوس نہیں کرے گی تاہم اگر عدلیہ نے ملک و قوم کو ضمیر فروشوں کے ہاتھوں تباہ ہونے سے نہیں بچایا تو قوم عدلیہ کو معاف نہیں کرے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضمیر فروش، چور، ڈاکو، لٹیرے سیاست دان کسی زعم میں نہ رہیں محب قوم یعنی بانیان پاکستان کی اولادوں نے ملک کی بقا کے لئے اپنے آباؤ اجداد سے آخری سانس تک لڑنا سیکھا ہے اور بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم ایم کیو ایس سی کی جدوجہد ملک و قوم کو تباہ نہیں ہونے دے گی انہوں نے متحدہ پاکستان کے قائدین سے اپیل کی کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں اور بانیان پاکستان کی اولادوں کو ملک کی اکائی تسلیم کروائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں