دوچارچوہے نکلے ہیں جو ان کے پاس گئے، منحرف ارکان کوٹکٹ دینا ہماری غلطی تھی، شہباز گل کی گلکاریاں جاری

اسلام آ باد (آئی این پی ) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ بلاول نے کل واضح کردیا وہ پی ڈی ایم کا حصہ نہیں۔ شہباز گل نے فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول کہتے ہیں ہم لارجراپوزیشن الائنس کاحصہ ہیں، بلاول نے کل واضح کردیاوہ پی ڈی ایم کاحصہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوچارچوہے نکلے ہیں جوہماری طرف سے انکے پاس گئے، منحرف ارکان کوٹکٹ دینا ہماری غلطی تھی، ان کے پاس کوئی اوربندہ نہیں جوعمران خان پرحملے کرسکے۔

شہبازگل نے کہا کہ عمران خان پرکرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close