اپوزیشن نے جو کھیل شروع کیا ہے اسے ہم ختم کریں گے، فواد چوہدری میدان میں آ گئے

اسلام آ باد (آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کا شروع کیا گیا معاملہ ہم ختم کریں گے، ہم نے سپریم کورٹ میں ریفرنس پر جواب جمع کرا دیا ہے،ہمیں سپریم کورٹ پر اعتماد ہے، ہمارے نزدیک سپریم کورٹ کے تمام ججز محترم ہیں،یہاں معاملات آئین اور قانون کے تحت آگے چل رہے ہیں، وکلا سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر فیصلہ کرتے ہیں، ابھی تک اتحادی حکومت کا حصہ ہیں اور اتحادی حکومت کے ساتھ ہی رہیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے جو کھیل شروع کیا گیا تھا اسے اب ہم ختم کریں گے، وکلا تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بننا نہیں اپنی آزادانہ حیثیت برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلا تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بننا نہیں اپنی آزادانہ حیثیت برقراررکھنا ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ عام وکیل وکلا تنظیموں کے اس کردار سے نالاں ہے اور لاہور بار کے انتخابات میں اس گروپ کو جو شکست ہوئی وہ وکلا کا ردعمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بار کونسلز کو سپریم کورٹ بار کے رویے کا نوٹس لینا چاہیے اور ان کے محاسبے کیلئے آگے بڑھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی باڈی پرتحفظات ہیں، امید ہے کہ ججز آئین و قانون کے مطابق چلیں گے، ججز قابل احترام اور غیرجانبدار ہیں جنہیں جانبدار ثابت کرنے کی کوشش کی گئی وہ قابل مذمت ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں