فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی اپنے 11 رہنماؤں کے اکاؤنٹس سے لاتعلقی ،غیر قانونی اکاؤنٹس میں کتنی رقم آئی، تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(آئی این پی ) پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے 11 اکانٹس کو غیر قانونی قرار دے کرلاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 8 سال سے فارن فنڈنگ کیس چل رہا ہے اور اسکروٹنی کمیٹی نے بھی چار سال لگائے، اسٹیٹ بینک ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ پی ٹی آئی نے 11 اکاونٹس سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اکاونٹس غیر قانونی ہیں،

جبکہ ان اکاونٹس میں 23 ملین روپے آئے۔ اکبر ایس بابر نے بتایا کہ یہ اکاونٹس جنہوں نے کھولے ان میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر کے پی شاہ فرمان، گورنر سندھ عمران اسماعیل، میاں محمود رشید اور احمد رشید شامل ہیں۔ اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اپنے ہی لوگوں پر عدم اعتماد کردیا اور لکھ کر دیا ہے ان لوگوں کے اکاونٹس غیر قانونی تھے، لہذا الیکشن کمیشن نوٹس لے اور جن گیارہ لوگوں کے غیر قانونی اکانٹس ہیں وہ فوری استعفی دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس ایک میگا فنڈنگ اسکینڈل ہے،

8 سال کے بعد سچائی سامنے آرہی ہے، تحریک انصاف خود اپنے پارٹی کے سینئیر لوگوں کے اکانٹس سے لاتعلقی کا اظہار کررہی ہے، 31 مارچ کو اگلی پیشی ہے، الیکشن کمیشن روزانہ کی بنیاد پر کیس سنے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں