شادی کے تین ماہ بعد، کترینہ کیف اور وکی کوشل کی زندگی میں اہم ترین پیش رفت

ممبئی (پی این آئی) گزشتہ سال شادی کرنے والی بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور ان کی شوہر وکی کوشل نے باالآخر تین ماہ بعد شادی رجسٹرڈ کروالی اور باضابطہ طور پر میاں بیوی بن گئے ہیں۔ بالی وڈ کی خبریں دینے والے بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل مبینہ طور پر 19 مارچ کو عدالت گئے اور اپنے اہل خانہ کی موجودگی میں شادی کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا۔ بالی وڈ کی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جوڑے نے اپنے خاندان کے ساتھ ایک عالیشان ریسٹورنٹ میں جا کر اس خوشی کے موقع کو منایا۔ یہ بات اہم ہے کہ جوڑی کا تعلق مختلف مذاہب ہے،

جس وجہ سے انہیں بھارتی کے خصوصی میرج ایکٹ کے تحت اپنی شادی کو عدالت میں رجسٹرڈ کروایا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل ایک ہندو پنجابی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ کترینہ کیف ایک مسلم برٹش ہیں۔ اس حوالے سے یہ پہلو بھی اہم ہے کہ کترینہ کیف کی والدہ عیسائی اور ان کے والد مسلمان ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں