کراچی والے ہوشیار! گرمی کا الرٹ جاری

کراچی(آئی این پی) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گرمی کا الرٹ جاری کردیا گیا، شہر میں پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کا الرٹ جاری کر دیا، شہر میں 25 سے 27 مارچ کے دوران شدید گرمی ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، تاہم گرم اور خشک ہوا کے باعث گرمی کی شدت 40 ڈگری تک محسوس ہوگی۔شہر قائد میں 27 مارچ کے بعد گرمی میں کمی کا امکان ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close