عطائی ڈاکٹروں کی کیخلاف کارروائی، سولہ آتائی ڈاکٹروں کے کلینک سیل کردئیے گئے

دکی (آئی این پی) ڈپٹی کمشنر دکی عظیم کاکڑ کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ اور ایم ایس ڈاکٹر جوہر خان شادوزئی نے شہر میں عطائی ڈاکٹروں کی کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سولہ عطائی ڈاکٹروں کے کلینک سیل کردئیے۔ اسموقع پر مختلف ڈاکٹرز کے ڈپلومے اور ضروری کاغذات بھی چیک کئے گئے.جو بغیر ڈپلومے کے کلینکس چلا رہے تھے انکے کلینک سیل کردئیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ اور ایم ایس ڈاکٹر جوہر خان شادوزئی نے غریب اباد عید گاہ روڈ، مسجد روڈ، اور لیز روڈ سمیت دیگر روڈوں پر کاروائیاں کی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ نے کہا کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی۔ انسانی جانوں کیساتھ کھیلنے کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام میڈیکل سٹور مالکان کو بھی خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنے لائسنس اپنے پاس رکھیں اور جن کے لائسنس ایکسپائر ہیں وہ جلد ازجلد رینیو کروالیں کیونکہ بہت جلد ہم میڈیکل سٹورز کیخلاف بھی کاروائی کرینگے اور ہرقسم کے جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث پانے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا اور کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائیگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں