شیخ رشید فوری عہدے سے مستعفی ہوں، حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب اسمبلی میں وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد جمع کرادی گئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ منتخب ارکان اسمبلی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں افسوسناک ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر حملے کے معاملے پر وزیر داخلہ شیخ رشید کےاستعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔

 

 

قراردادمسلم لیگ( ن) کی رکن سعدیہ تیمورکی جانب سے جمع کرائی گئی ، جس میں کہا گیا کہ ایوان پی ٹی آئی کارکنان کے سندھ ہاؤس پر حملے کی مذمت کرتا ہے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہےکہ منتخب ارکان اسمبلی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں افسوسناک ہیں ، وزیراعظم اپنے ارکان اسمبلی کو کارکنوں سے قتل کرانا چاہتے تھے۔قرارداد میں کہا گیاہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کا رویہ بھی ناقابل برداشت ہے، مطالبہ ہے کہ وزیرداخلہ شیخ رشید فوری عہدے سے مستعفی ہوں اور حکومت تمام ارکان اسمبلی کی سیکیورٹی یقینی بنائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں