شہباز گل نے تھانے پہنچ کر پی ٹی آئی کے گرفتار رہنمائوں کو رہا کروا لیا لیکن کارکنان کا کیا بنے گا؟ خود ہی بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) معاون خصوصی شہباز گل نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو شخصی ضمانت پر تھانے سے چھڑوا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل اپنے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور کارکنان کی رہائی کیلئے تھانے پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے دونوں ارکان اسمبلی کو شخصی ضمانت پر چھڑو الیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے کارکنان کے ساتھ کھڑی ہے۔باقی کارکنان کی رہائی کیلئے وکلاء قانونی کاروائی کریں گے۔

 

احتجاج توقانونی دائرے میں ہوتا رہے گا ، ارکان کی خریدوفروخت نہیں ہونے دیں گے، سندھ ہاؤس کاگیٹ نہیں توڑنا چاہیے تھا، سندھ پولیس کی دھکم پیل کے باعث واقعہ پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت گرانے کیلئے ضمیر خریدے جارہے ہیں، کیا ضمیر خریدنے والوں کو امام مسجد کہوں؟ رمیش کمار کو جو لفظ کہا اس کو واپس لیتا ہوں، نہیں کہنا چاہیے تھا لیکن دلالی کرنے والے کیلئے لفظ یہی بنتا ہے۔واضح رہے اسلام آباد پولیس نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولنے والے2 ایم این ایز سمیت 12 پی ٹی آئی کارکن گرفتار کیا تھا، گرفتار ایم این ایز میں فہیم خان اور عطااللہ خان شامل تھے، پی ٹی آئی کارکن احتجاج کے دوران سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے تھے۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان منحرف ارکان قومی اسمبلی کے خلاف احتجاج کیا، مشتعل ارکان نے سندھ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا، وہاں پر سندھ پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، تاہم پی ٹی آئی کارکنان بیریئر کراس کرکے سندھ کے مرکزی گیٹ پر پہنچے اور گیٹ کو دھکے لاتیں مار کر گرا دیا، جس کے بعد کارکنان سندھ ہاؤس کے اندر داخل ہوگئے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عطاء اللہ نیازی بھی تھے۔پی ٹی آئی کارکنان نے لوٹو کو باہر نکالو کے نعرے لگائے، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے لوٹے اٹھا رکھے ہیں، سندھ ہاؤس کے اندر احتجاج اور نعرے بازی کی۔ایم این اے عطااللہ خان نے کہا کہ منحرف ارکان عمران خان کی وجہ سے ایم این اے بنے، معافی مانگ کر واپس آئیں یا پھر مستعفی ہوجائیں، ایم این اے فہیم خان نے کہا کہ یہ ٹریلر ہے ورنہ گھروں میں گھسیٹ کر ماریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close