سندھ ہاؤس پر حملہ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، خبردار کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال نے وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سندھ ہاؤس پر حملہ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔سابق صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا کہ اگر عمران خان نے پولیس استعمال کی تو یاد رکھیں، سندھ میں گورنر ہاؤس اور قصر ناز ہیں۔سہیل انور سیال نے کہا کہ عمران خان یاد رکھیں کہ ان کے کچھ اراکین اسمبلی سندھ میں بھی رہتے ہیں۔

انہوں ں ے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے خلاف کچھ ہوا تو ردعمل بھی آسکتا ہے۔رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ ہم آئین و قانون کی پاسداری کرنے والے لوگ ہیں اور ہم کسی صورت میں کوئی غیر جمہوری اقدام نہیں کریں گے۔ سہیل انور سیال نے دعویٰ کیا کہ عمران خان ہمیں مت اکسائیں، گیم ان کے ہاتھ سے نکل چکی، ہم ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنا جانتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close