صوبائی حکومت کا 18 اور 19 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی(آئی این پی) سندھ حکومت نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر ہندو برادری کیلئے 18 اور 19 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بھرمیں ہندو برادری کے مذہبی تہوار’ہولی‘ کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ ہندو برادری کیلئے 18 اور 19 مارچ کو ہولی کے سلسلے میں عام تعطیل ہوگی۔

خیال رہے قومی اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کی گئی تھی جس میں ہولی، دیوالی اورایسٹر کے موقع پراقلیتوں کو چھٹی دیئے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔واضح رہے ہندو برادری کا مشہور تہوار ہولی آج منایا جارہا ہے، اس روز لوگ سفید لباس پہن کر سڑکوں پر نکل آتے ہیں اور ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر محظوظ ہوتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close