باکسنگ ٹرائلز کے دوران نوجوان پاکستانی باکسر حریف کھلاڑی کا مکا لگنے سے جاں بحق

کراچی (آئی این پی)کراچی کے علاقے لیاری میں باکسنگ ٹرائلز کے دوران 19 سالہ باکسر طاہر علی گردن پر مکا لگنے سے انتقال کرگئے، مرحوم طاہر علی کا تعلق سعید آباد باکسنگ کلب سے تھا۔ذرائع کے مطابق ٹرائلز کا انعقاد سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ طاہر علی 54 کلو گرام ویٹ کے فائٹر تھے ان کا مقابلہ 57 کے جی کے باکسر سے کروایا گیا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ باکسر طاہر علی کو فوری طور پر طبی امداد نہیں مل سکی جس کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوگئے۔ انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔کراچی میں باکسنگ میچ کے دوران مکا لگنے سے باکسر جاں بحق۔واضح رہے کہ گزشتہ سال فروری میں بھی کراچی میں باکسنگ کے مقابلے کے دوران مکا لگنے سے باکسر محمد اسلم زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔کراچی کے نجی کلب میں مقابلے میں باکسر محمد اسلم کو مخالف باکسر ولی خان کا مکا لگا تھا جس کے باعث وہ رنگ میں گر گئے تھے، باکسر کو طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے تھے۔ہیوی ویٹ (پلس 80 کے جی) درجہ کے ٹائٹل کے لیے یہ فائٹ نجی کلب کی جانب سے کروائی گئی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close