پشاور (پی این آئی) ہمت کرے انسان تو کیا ہو نہیں سکتا؟ یہ مثال یعنی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے کانوکیشن میں پوری ہوتی نظر آئی جہاں باپ اور بیٹی نے ایک ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کا منفرد اعزاز حاصل کیا۔ کانووکیشن میں بیٹی کے ہمراہ ڈگری حاصل کرنے والے ڈاکٹر مسعود خان نے میکا ٹرانکس جبکہ ان کی بیٹی ڈاکٹر نادیہ مسعود نے الیکٹریکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کی ہے۔ ڈاکٹر مسعود خان نے کہا کہ کچھ گھریلو ذمہ داریوں کے باعث انہوں نے بروقت پی ایچ ڈی مکمل نہیں کی تھی لیکن اب یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں نے اپنی بیٹی کے ساتھ پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کر لی۔
ڈاکٹر نادیہ مسعود خان نے کہا کہ پی ایچ ڈی ڈگری لینا آسان نہیں تھا مگر والد کی محنت اور سپورٹ کے باعث میں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں