اسلام آباد (پی این آئی ) وزیر اعظم عمران خان سے جےپرکاش کی قیادت میں 4 اقلیتی ارکان قومی اسمبلی نےملاقات کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔نجی ٹی وی” ” کے مطابق وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوں میں شہنیلا رتھ ، لال چند ملہی اور جمشید تھامس بھی شامل تھے ، اقلیتی ارکان کی جانب سے وزیر اعظم کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے تھے۔
کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے ، آپ نے ہمیں ہمیشہ نہ گھبرانے کا مشورہ دیا ، آپ کی قیادت میں پارٹی کے ساتھ ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیر اعظم نے کہا کہ ناراض لوگ بھی جلد راضی ہو جائیں گے ،27 مارچ کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا ، جن کو ٹکٹس کا لالچ دیا گیا ہے وہ بھی ہمارے کارکنوں کی تعداد دیکھ کر واپس آجائیں گے ۔ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد ان چوروں کو چھوڑوں گا نہیں ، مفاد پرست ٹولہ ملک لوٹ کر کھا گیا، اب احتساب کی باری آئی تو چیخیں نکل رہی ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں