عثمان بزدار سے خطرہ ٹَل گیا، کتنے اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو حمایت کی یقین دہانی کر ادی؟ بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف سے ناراض ہوکر بننے والے جہانگیر ترین ، علیم خان اور ہم خیال گروپ کے کئی اراکین نے سردار عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے 3 روز میں 130 سے زائد ارکان اسمبلی نے ملاقاتیں کیں ، ملاقات کرنے والوں میں ترین، علیم، ہم خیال گروپ کے اراکین شامل ہیں ، اس کے علاوہ صوبائی وزراء ، مشیروں اور معاونین خصوصی نے وزیراعلی سے ملاقاتیں کیں جب کہ خواتین اور اقلیتی پارلیمنٹریز بھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کے لیے پہنچے۔

 

ان ارکان اسمبلی کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ارکان اسمبلی میرے بھائی، دوست اور دست و بازو ہیں ، سیاست میں رواداری اوراحترام کے اصولوں کے قائل ہیں ، ساڑھے 3 برس میں صرف عوام کی خدمت کی ہے ، باتیں کم اور کام زیادہ کئے ہیں، سب کو ساتھ لے کر چلے اورچلیں گے۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے حوالے سے جاری جوڑ توڑ میں اپوزیشن مسلم لیگ ق کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر متفق ہوگئی ، اتحادی جماعتوں کے حوالے سے حکومت کے لئے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم قرار دے دیے گئے ، اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپنے ووٹ پورے کرنے کے لئے اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر بھی رضامندی ظاہر کردی ہے اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close