بے قابوٹرالر نے ایک ہی خاندان کے افراد کچل ڈالے، بیٹی جاں بحق، باپ، بیٹا، دوسری بیٹی شدید زخمی

رحیم یارخان(آئی این پی)قومی شاہراہ پر بے قابوٹرالر نے ایک ہی خاندان کے افراد کچل ڈالے، بیٹی جاں بحق، باپ بیٹابیٹی سمیت زخمی، طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل، ٹرالر ڈرائیور ٹرالرسمیت موقع سے فرارہوگیا، تفصیل کے مطابق محمد پورکارہائشی منظور احمد موٹرسائیکل پربیٹی14سالہ سمعیہ بی بی، 16سالہ نازیہ بی بی،10سالہ علی رضا کے ہمراہ قومی شاہراہ پر جارہاتھاکہ اسی دوران بے قابوٹرالر نے انہیں روند ڈالا جس کے نتیجے میں 14 سالہ سمعیہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگئی جبکہ باپ،بیٹا اور بیٹی شدیدزخمی ہوگئے،

ٹرالر ڈرائیور ٹرالر سمیت موقع سے فرارہوگیا، زخمی ہونے والے تینوں افراد کو ریسکیو کی مددسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close