دو ملزمان کاگھر میں داخل ہو کر خاتون پرخنجر سے حملہ، خاتون شدید زخمی،بیٹی کے پہنچ جانے پر ملزمان فرار

رحیم یارخان(آئی این پی)واردات کی نیت سے گھرمیں داخل ہونے والے دو ملزمان کاخاتون پرخنجر سے حملہ، وار کرکے زخمی کردیا، ملزمان کاگھرمیں موجود فرنیچرفروخت رقم فراہم کرنے کامطالبہ، رسیوں سے باندھ کر باپ کے ذریعے ایک لاکھ روپے کی رقم تاوان وصول کرنے کی کوشش، بیٹی کے پہنچ جانے پر ملزمان فرار، پولیس کی شناخت قریبی ہمسایوں کے نام سے ہوگئی، تفصیل کے مطابق رحمن کالونی کی رہائشی رابعہ بی بی نے پولیس کودی جانیوالی اپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ وہ اپنے گھرمیں اکیلی موجود تھی کہ اسی دوران ملزم جمیل خنجرسے مسلح نامعلوم ساتھی کے ہمراہ گھرمیں داخل ہوگیااورفرنیچرفروخت کرنے کی رقم طلب کرنے لگا

انکارکرنے پرخنجرکاوارکرکے زخمی کردیااورتشددکانشانہ بنایا،اور میری تصوریں بنالی، کمرے میں موجود الماری میں موجود30ہزاروپے کی نقدی،3تولے طلائی زیورات اٹھالئے اورکہا کہ اپنے والد سے 1لاکھ روپے کی مزید رقم طلب کرو،اسی دوران بیٹی کمرے میں داخل ہونے پر ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے، پولیس نے متاثرہ رابعہ بی بی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close