اب ہوگا دمادم مست قلندر، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے فیصلے نے تحریک انصاف کی صفوں میں کھلبلی مچا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد نے سیاسی ماحول کو گرما دیا ‘اپوزیشن اراکین کے درمیان رابطے جاری رکھنے کے لئے قائد حزب اختلاف کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چیمبر ہفتہ اور اتوار کو کھلا رکھا جائے۔ذرائر کے مطابق اپوزیشن لیڈر چیمبر کے تمام اسٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ

ہفتہ اور اتوار کو حاضری یقینی بنائیں اور چیمبر سے رابطہ رکھیں۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومتی اتحادیوں سے بھی شہباز شریف کے رابطے جاری ہیں جس میں حمایت کی درخواست کی گئی ہے۔خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز میں گزشتہ روز پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف آج پارٹی کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کرینگے اور پارٹی اراکین کی حفاظت کیلیے گروپس کے سربراہان سے

بھی ملیں گے۔دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے بھی ڈی چوک میں بڑا جلسہ کرنے کے لیے مشاورت شروع کردی۔مشاورت میں شریک اپوزیشن قائدین نے تجویز دی ہے کہ جلسہ اسی دن کیاجائے جس دن پی ٹی آئی کا جلسہ ہو، ایک دن ہی جلسہ ہوتاکہ عوام بھی جان سکیں کون کس کے ساتھ ہے۔تحریک انصاف کا ڈی چوک پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان، وزیراعظم خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق کچھ قائدین نے رائے دی کہ تحریک عدم اعتماد والے دن بھی جلسہ کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن آئندہ چند دن تک اس بارے حتمی فیصلہ کرے گی۔خیال رہے کہ تحریک انصاف نے بھی ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کیا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے تاہم جلسے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں