سبحان اللہ! ایس او پیز خاتمے کے بعد 10 لاکھ نمازیوں اور زائرین نے عمرہ ادا کیا

مکہ مکرمہ (پی این آئی) کورونا ایس او پیز میں نرمی کے بعد مسجدالحرام نمازیوں سے بھر نے لگی، روزنامہ جنگ میں شاہد نعیم کی خبر کے مطابق جمعہ کے روز لاکھوں نمازیوں نے عشاء کی نماز ادا کی جن میں بڑی تعداد میں خواتین، بچوں نے بھی شرکت کی.پہلی جمعہ کے روز تقریباً 10 لاکھ نمازی اور زائرین نے عمرہ ادا کیا اور روضئہ رسول پہ حاضری دی.

زائرین کی سہولت کیلئے حرمین انتظامیہ نے حرم شریف کے تمام دروازے کھول دیئے ہیں تاہم جگہ جگہ سیکورٹی تعیناتی کی گئی جبکہ آب زم زم کی چھوٹی بوتلیں بھی تقسیم کی جاتی رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close