ملک میں اس وقت پیٹرول کی قیمت 240 روپے  ہونی چاہیے،وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین

اسلام آباد (پی این آئی )وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول کی قیمت 240 روپے ہونی چاہیے۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں شوکت ترین کا کہنا تھاکہ سپلائی چین کورونا سے ڈسٹرب ہوئی، مشکلات بڑھیں، ہم زراعت کی 5 سے 6 فیصد گروتھ چاہتے ہیں، ہماری ترسیلات زر اورگروتھ سے بہتری آئےگی، حالات ٹھیک رہیں گے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ان کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس 4 ماہ کے ریزرو ہیں،

ہمارامسئلہ صرف مہنگائی ہے، پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے سے مسائل حل ہوجائیں گے، اس وقت پیٹرول کی قیمت 240 روپے ہونی چاہیے۔شوکت ترین کا کہنا تھاکہ معیشت اپنے پیروں پر کھڑی ہوگی، ہم نے چین کو زراعت سے متعلق مدد کرنے کا کہا ہے، ہم نے چین سے ٹیکنالوجی کی سرمایہ کاری کیلئے بھی کہا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ لاکھوں لوگوں کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے جو کماتے کیا ہیں اور ٹیکس کتنا دیتے ہیں، اب وہ ٹیکس چوری سے بچ نہیں سکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close