وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کیا جارہا ہے یا نہیں ؟ وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )وزیر اعظم عمرا ن خان نے کہا کہ عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جارہا ، بدقسمتی سے عثمان بزدار آسان ہدف ہیں۔ وہ میڈیا پر نہیں آتے،مکمل اور منظم منصوبہ بندی کے تحت حکومت کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ یہ اپوزیشن کی آخری واردات ہے، پھر 2028 تک کچھ نہیں ہو گا۔اسلام آباد میں وزیراعظم سے یوٹیوبرز نے ملاقات کی، اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی،

یہ اپوزیشن کی آخری واردات ہے،اس کے بعد 2028 تک کچھ نہیں ہو گا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے، وہ اس وقت مائنڈ گیم کھیل رہی ہے جس کا میں ماہر ہوں،جہانگیر ترین غداروں کا ساتھ نہیں دیں گے۔اپوزیشن والے ہمارے اراکین کو 15 کروڑ روپے تک کی آفر کر رہے ہیں،اپوزیشن جمہوریت کے نام پر ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے، اپوزیشن اپنی چوری بچانے کیلئے پیسہ استعمال کر رہی ہے ۔وزیر اعظم عمرا ن خان نے کہا کہ عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جارہا

، بدقسمتی سے عثمان بزدار آسان ہدف ہیں، وہ میڈیا پر نہیں آتے،مکمل اور منظم منصوبہ بندی کے تحت حکومت کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ جو رکن فلور کراسنگ کرے وہ نااہل ہوجائے گا،اپوزیشن غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنے کیلئے مہم چلا رہی ہے،اپوزیشن مفاد پرستوں کا گلدستہ ہے جس کو عمران خان نے اکھٹا کر دیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ نئے آرمی چیف کے بارے میں ابھی کچھ نہیں سوچا،فوج پاکستان کے ساتھ ہے،وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ

غیر ملکی ہاتھ ہماری حکومت کے پیچھے ہیں، وہ امریکہ اور بھارت کے نہیں بلکہ انکی پالیسیوں کے مخالف ہیں، یورپی یونین کے سفیر نے بیان دیکر پروٹوکول کی خلاف ورزی کی، آئی ایم ایف کو ہمارے خلاف استعمال کرنے کا خطرہ ہے لیکن ہم دیکھ لیں گے۔واضح رہےکہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے۔اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے بھی ریکوزیشن جمع کرا دی۔ ریکوزیشن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی 14 روز میں اجلاس بلانے کے پابند ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close