عثمان بزدار کی جگہ علیم خان کو وزیراعلی پنجاب بنائے جانے کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جگہ پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان کو وزیراعلیٰ بنائے جانے کا قوی امکان ، پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے بھی عثمان بزدار کو ہٹانے کی حمایت کر دی ہے ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس کے ذرائع کے مطابق پنجاب میں بزدار کی جگہ پی ٹی آئی کا ہی وزیر اعلیٰ لایا جائے گا جبکہ اس حوالے سے مسلم لیگ ق بروقت فیصلہ نہ کرسکی اس لیے تحریک انصاف کی جانب سے اپنی حکمت عملی طے کر لی گئی۔

دوسری جانب نجی ٹی و ی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پنجاب میں وزیراعلیٰ تبدیل کرنے کیلئے تیارہوگئے جبکہ مسلم لیگ(ق) کے دونوں سینئر رہنماؤں نے علیم خان کا نام بطور وزیراعلیٰ مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ علیم خان سے بہتر ہے، عثمان بزدار وزیراعلیٰ رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close