علیم خان قبول نہیں، عثمان بزدار نے اپنے متبادل کے طور پر پارٹی قیادت کو وزیراعلیٰ کیلئے نام دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پرویزالہیٰ کے حق میں عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوگئے۔نجی ٹی وی جیو کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پارٹی قیادت کو پیغام بھجوایا ہے جس میں انہوں نے صرف پرویز الٰہی کے حق میں وزارت اعلیٰ چھوڑنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے کہا ہےکہ انہیں اور پارٹی کے ارکان اسمبلی کو علیم خان کسی صورت وزیراعلیٰ کے طور پر قبول نہیں ہیں لہٰذا اس منصب پر پرویز الٰہی کو بٹھایا جائے یا ان کو ہی اسی منصب پر رہنے دیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close