بنکاک (پی این آئی) تھائی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ آنجہانی آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر شین وارن کے کمرے اور تولیے پر خون کے نشانات ملے ہیں۔ خیال رہے کہ دو روز قبل 52 سالہ شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔ سابق کرکٹر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شین وارن تھائی لینڈ کے وِلا میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، ان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا تھا۔
تاہم اس معاملے کی تحقیقات کرنے والی تھائی لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں شین وارن کے کمرے میں خون کے کافی دھبے ملے ہیں۔ مقامی پولیس کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ شین وارن کے کمرے میں خون کے دھبے زیادہ تھے، جب کہ تولیے پر بھی خون کے نشانات ملے۔ انہوں نے بتایا کہ جب شین وارن کو جس وقت سی پی آر دیا گیا اس وقت ان کے منہ سے خون نکلا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں