رات گئے پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (آئی این پی)کورنگی ڈھائی نمبر لنک روڈ کے قریب عوام سے لوٹ مار کرنے والے اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے گشت پر مامور پولیس موبائل کو دیکھتے ہی ملزمان نے فرار ہونے کیلئے موٹر سائیکل کی رفتار تیز کردی۔پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا ملزمان کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار،ملزمان میں میر دوست اور آصف علی شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول چھینے ہوئے موبائل فونز اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد۔ملزمان کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close