پی ٹی آئی حکومت اب ختم ہونے والی ہے، سینئر بلوچ لیڈر نے دعویٰ کر دیا

کوئٹہ (آئی این پی) پاکستا ن مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور ان کی حکومت اب ختم ہونے والی ہے جب تک ملک میں صاف و شفاف انتخابات نہیں ہوں گے اس وقت تک حقیقی جمہوریت بحال نہیں ہوسکتی ملک کی موجودہ حالات کے ذمہ دار نااہل اور سلیکٹڈ حکومت ہے کوئٹہ اور پشاور میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جائے۔

ہفتے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک حالات سے دوچار ہے ملک میں مہنگائی غربت اور لاچاری کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنارہا ہے اس ملک کے تمام تر بحرانوں اور مہنگائی کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہے جنہوں نے آئی ایم ایف کے کہنے پر ملک میں مہنگائی کو بڑھاوادیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیازی اور ان کی حکومت جانے والی ہے اس بار تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گا اور آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن)بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور آئندہ وفاق اور صوبوں میں مسلم لیگ(ن)کی حکومت ہو گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close