اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے اپوزیشن کے احتجاج کی حمایت کر دی، عوام مہنگائی سے چھٹکارہ چاہتے ہیں، عوام کو ریلیف ملنا چاہیے

اوستہ محمد (آئی این پی)اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کا احتجاج کرناان کا حق ہے عوام مہنگائی سے چھٹکارہ چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت کو چوتھا سال شروع ہے عوام کو ریلیف دینا چاہیے اسلام آباد خاص کر پنجاب کو بلوچستان کی سیاست سے سیکھنا چاہیے حکومت اور اپوزیشن کو صبرحوصلہ رواداری رکھنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار جمالی ہاؤس اوستہ محمد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

میر جان محمد خان جمالی نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا مختصر دور ہے ترقیاتی عمل تیزی سے جاری ہے کیونکہ عوام اب بیدار ہوچکی ہے مسائل کا حل چاہتی ہے، جعفرآباد میں 2010اور 2012کے سیلاب میں مواصلات کا نظام سخت متاثرہوا تھا کسانوں زمینداروں کی فصلات کو فارم ٹو مارکیٹ لانے کیلئے سندھ گڑھی خیرو سے سڑکوں کا بہترین نظام بنایا جارہا ہے جس پر کروڑوں روپے لاگت آئے گی جبکہ عوام کو صحت کی مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے سول ہسپتال اوستہ محمد میں جدید ٹراماسینٹر بنایاگیا ہے محکمہ صحت جلد جدید مشنیری لگا کر جدید صحت کی سہولیات فراہم کریں گے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close