ڈالر 200روپے تک جانے کاامکان، ملکی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح نواز شریف کے ساتھ رہیں گے ، ڈالر کی قیمت 200 روپے تک جائے گی ۔نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 70کروڑ روپے اسمبلی ہال کی تعمیر میں لگائے جارہے ہیں ،عمران خان نے ہمیں عالمی بھکاری بنادیا ہے ،عوام کے ساتھ جو زیادتی ہوئی ہے اس کا حساب لیں گے۔

ایک دن پہلے قیمتیں بڑھاتے ہو دوسرے دن کم کرتے ہو۔کھاد،چینی ،گھی ،پٹرول اور گندم کی چیزوں پر کوئی کنٹرول نہیں۔پشاور دھماکے پر خواجہ آصف نے کہا کہ پشاور مسجد میں دھماکہ ہوا جس میں 62 سے زائد جانیں چلے گئیں ،کلمہ گو اور انسانوں کاقتل عام ظلم ہے ہم اسکی مذمت کرتے ہیں،کسی کو حق حاصل نہیں کی وہ کسی مسلمان بھائی کی جان لے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ کیا عمران نیازی پاکستان میں نئی تاریخ بنانے جا رہے ہیں ؟، یہ پہلا وزیر اعظم جسے عدم اعتماد کے ذریعہ فارغ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close