یوکرینی دارالحکومت کے قریب روسی فضائیہ کی شدید بمباری، کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟ افسوسناک تفصیلات

کیف(پی این آئی)یوکرینی دارالحکومت کیف کے قریبی قصبے پر روسی فوج کی بمباری سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کا محاصرہ کر رکھا ہے جبکہ روس نے یوکرین کے شہر ماریو پول پر دوبارہ حملے بھی شروع کر دیے ہیں۔ماریو پول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں روسی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگوں کا انخلا ملتوی کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی پولینڈ کی سرحد کے قریب منتقل ہو گئے ہیں۔خیال رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملوں کا آغاز کیا تھا اور روس کی جانب سے یوکرین کے مختلف شہروں پر قبضہ بھی کیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں