سوناکشی سنہا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (پی این آئی )بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ سوناکشی سنہا کے ناقابلِ وارنٹ گرفتاری جاری ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے مبینہ طور پر ایک ایونٹ آرگنائزر سے دہلی میں ہونے والے ایونٹ کا 37 لاکھ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا لیکن پھر اس ایونٹ میں شرکت کرنے سے معذرت کر لی ۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ آرگنائزر پرمود شرما مراد آباد کا رہائشی ہے جس نے ایک تقریب منعقد کی اور سوناکشی سنہا کو ‘مہمان خصوصی کے طور پر

مدعو کیا، پرمود کا کہنا ہے کہ اس نے سوناکشی کو 37 لاکھ روپے ایڈوانس دیے۔تاہم اداکارہ تقریب میں شرکت نہ کر سکیں جس کے بعد پرمود نے ان سے اپنی رقم واپس مانگی۔ایونٹ آرگنائزر نے الزام عائد کیا کہ اداکارہ کی منیجر نے رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا، سوناکشی سے بارہا رابطہ کرنے کے بعد بھی کام نہیں بنا تو انہوں نے اداکارہ کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج کروایا۔بتایا جارہا ہے کہ سوناکشی سنہا کیس درج ہونے کے بعد مبینہ طور پر مراد آباد آئیں اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا، اس کے بعد اداکارہ منظر سے غائب ہیں اور عدالت کے بلانے پر بھی نہیں آئیں جس کے بعد مقامی عدالت نے اداکارہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں