انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان محمد رضوان کی دیوانی ہو گئی

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے انگلش ویمن کرکٹ کپتان ہیتھر نائٹ کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔انگلش کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہیتھر نائٹ نے کرکٹ شائقین سے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ کی پی ایس ایل میں پسندیدہ ٹیم کونسی ہے؟جواب میں ہیتھر نائٹ نے کہا کہ انہیں ملتان سلطانز پسند ہے کیونکہ وہ رضوان کی بہت بڑی مداح ہیں۔خیال رہے کہ رضوان اس وقت ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close