بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سروے کرنے والے اساتذہ کو معاوضے کی ادائیگیاں شروع کر دی گئیں

پشاور(آئی این پی)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے احکامات کی روشنی میں NSER سروے کی ادائیگیاں شروع ہو گئی ہیں . وفاقی محتسب کے ریجنل آفس ایبٹ آباد میں NSER کے زیر اہتمام بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سروے کرنے والے اساتذہ کو ادائیگیوں میں تاخیر کے خلاف شکایات پر فوری ادائیگیوں کے لئے حکامات جاری کردی

وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایات پر محکمہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مستحقین کی مالی امداد کے لئے NSER کے زیر اہتمام سروے کرنے والے سرکاری اساتذہ کو تاحال ادائیگیاں نہ ہونے سے متعلق موصول شدہ شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے NSER کو فوری ادائیگیوں کے احکامات جاری کئے ہیں، واضح ہو کہ گذشتہ سال ہزارہ ڈویژن کے مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں محکمہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مد میں مالی امدد کے لئے سروے کے لئے سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے گھر گھر جا کر ٹارگٹ ٹائم میں کام کو مکمل کیا لیکن ایک سال کا عرصہ گذر جانے کے باوجود تاحال ان کو اس ڈیوٹی کا اجرت نہیں ادا کی گئی،

جس کے خلاف کئی ساتذہ نے وفاقی محتسب کے علاقائی دفتر ایبٹ آباد میں شکایات درج کروائی، جس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے جواب طلبی کی گئی اور اور دوران سماعت اساتذہ کو فی الفور اجرت ادا کرنے کے احکامات صادر کئے۔ اس موقع اساتذہ کرام نے وفاقی محتسب کے ادارے کا شکریہ ادا کیا جس کی بدولت ان کو حق دلوایا گیا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں