غربت سے تنگ خاتون نے دریامیں چھلانگ لگا دی، خودکشی کی کوشش ناکام، نیوی اہلکاروں نے زندگی بچا لی

سکھر(آئی این پی) وہڑی میں خاتون کا گھریلو ناچاقی اور غربت سے تنگ آکردریائے سندھ میں چھلانگ لگا کر اقدام خودکشی،نیوی اہلکاروں نے بچالیا،خاتون کو پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سکھع ضلع کی تحصیل روہڑی کے علاقے کٹپر محلہ کی مکین ایک خاتون مسمات بادشاہ زادی زوجہ علی گوہر نے گھریلو ناچاقی اور غربت سے تنگ آکرروہڑی لینسڈاؤں پل سے دریائے سندھ میں چھلانگ لگا لر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی

تاہم نیوی کے اہلکاروں نے اسے دیکھ کر فوری ریسکیو کرتے ہوئے اسے بچالیا اور نیوی ریسکیو سینٹر پر لاکر اسے بعد میں پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے فوری طور پر خاتون کے ورثاء کو اطلاع دی تاہم خاتون نے ورثاء کے ساتھ جانے سے انکار کردیا ہے پولیس کے مطابق خاتون کے ورثاء کے ساتھ نہ جانے کی صورت میں اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close