پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت افغانستان کو 1500 ٹن گندم روانہ

چمن/کو ئٹہ (آئی این پی)پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگا لی کے تحت چمن باڈر کے راستے افغانستان 1500ٹن گندم روانہ کر دی گئی گندم ڈپٹی کمشنر چمن جمعداد مندوخیل نے افغان محکمہ زراعت کے نما ئندے محمد کے حوالے کیا۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر چمن جمعداد مندوخیل کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر وقت اپنے برادر ہمسائیہ ملک افغانستان کوجذبہ خیر سگالی کے تحت خوراکی اشیاء اور ادویات پر مشتمل امداد فراہم کیلئے تیار ہے

جس کا واضح ثبوت آ ج افغانستان کے لئے 1500ٹن گندم کی حوالگی ہے اس موقع پر افغان وفد کے سربراہ محکمہ زراعت کے نمائندے محمد صادق نے حکومت پاکستان کی امداد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دو برادر اسلامی ممالک ہیں جو ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں ایکدوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے انہوں نے کہا دنیا میں حالات بدل چکے ہیں اس لئے اب تمام ممالک اپنی سیاست اور خارجہ پالیسیوں میں تبدیلیاں لارہے ہیں اب دنیا اور ہمسائیوں مما لک کو بھی افغانستان کے متعلق اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ دنیا افغانستان کے متعلق معتصبانہ رویہ ترک کردے کیونکہ غیر ملکی ادارے افغانستان میں بحران کو بڑھا چڑھا کر اور غلط اعداد و شمار پیش کرتے ہیں جبکہ دراصل افغانستان میں حالات اتنے خراب نہیں انہوں نے کہا کہ دنیا کو افغانستان کا ساتھ دینا چاہئیے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں