یوکرینی ملاح نے بدلہ لینے کیلئے روسی مالک کو سوا ارب کا نقصان پہنچادیا

اسلام آباد(پی این آئی)اپنے ملک کے لوگوں کو آگ کے شعلوں میں لپٹا دیکھ کر دلبرداشتہ ہونے والے یوکرینی ملاح نے روسی حملوں کے جواب میں اسپین میں اپنے روسی مالک کو سوا ارب سے زائد کا نقصان پہنچا دیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے شہر مجورکا میں ایک یوکرینی شخص کو روسی تاجر کی قیمتی کشتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔تاراس سستاپچک نامی 55 سالہ شپ انجینیئر روسی کمپنی رشین روسوبورون ایکسپورٹ کے لیے

گزشتہ 10 برس سے کام کر رہا تھا۔اسے جب عدالت میں پیش کیا گیا تو اس نے کہا کہ اسے اپنے کیے پر پچتاوا نہیں ہے۔اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے جو کیا وہ میں دوبارہ کروں گا۔یوکرینی شخص کا کہنا تھا کہ اس کا مالک ایک مجرم ہے، وہ ہتھیار فروخت کرتا ہے جنہوں نے یوکرینی لوگوں کو مارا۔اس نے کہا کہ میں نے یہاں ٹیلی وژن پر خبر دیکھی جہاں ایک ہیلی کاپٹر کیف میں عمارت پر بمباری کر رہا تھا، اس میں استعمال ہونے والے ہتھیار اسی کشتی کے مالک کی

کمپنی کے ہیں، وہ معصوموں کو نشانہ بنارہے تھے۔ اس شخص نے بتایا کہ میں نے اپنے ساتھی ملازمیں سے کہا کہ اس کشتی کا والو کھول کر کشتی چھوڑ دیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کشتی کا انجن روم مکمل طور پر ناکارہ ہوگیا جس کی مالیت تقریباً 77 لاکھ امریکی ڈالر (سوا ارب پاکستانی روپے) سے زائد ہے۔ مذکورہ ملاح کو ضمانت پر رہا کردیا گیا جس کے بعد وہ اپنے ملک کے لیے روس کے خلاف لڑنے کی خاطر واپس چلا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close