آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، صوبائی اسمبلی کے ارکان دو بھائیوں کی ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع

سکھر(آئی این پی) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت نے دو ایم،اپی،ایز بھائیوں کی ضمانت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق قمبر و شہدادکوٹ ضلع سے تعلق رکھنے والیدو سگے بھائیوں ایم پی اے سردار چانڈیو اور ایم اپی اے برہان چانڈیو کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست کی سماعت سکھر کی احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے کی سماعت کے دوران دونوں بھائیوِں کے وکیل نے ان کی ضمانت میں توسیع کے حوالے سے دلائل دیئے

جس کے بعد عدالت نے دونوں سگے بھائیوں کی عبوری ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے درخواست کی سماعت دو اپریل تک ملتوی کردی سماعت کے موقع پر دونوں ایم پی ایز بھائی عدالت میں پیش ہوئے واضح رہے کہ دونوں بھائیوں کے خلاف نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے پہلے ہی عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے تاہم اس کی مدت پوری ہونے پر انہوں نے عدالت میں دوبارہ درخواست دی تھی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close