وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آصف علی زرداری کو وزیراعظم عمران خان سے مناظرے کا چیلنج کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے عمران خان اور آصف زرداری میں مناظرے کی تجویز دے دی۔رتوڈیرو میں تحریک انصاف کے سندھ حقوق مارچ سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول ہم 3 سال کاحساب دینے کے لیے تیار ہیں، کیا تم بھی حساب دینے کو تیار ہو۔شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ 2023میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔.

وزیر خارجہ نے کہا کہ بلاول کراچی سے چلے ہیں اسلام آباد ضرورجائیں، آج تمہارے حلقے میں تم سے پوچھنے آیا ہوں، ہم 3 سال کاحساب دینے کو تیار ہیں، بلاول بیٹا کیا تم بھی حساب دینے کو تیار ہو۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ قمبر میں جو تبدیلی دیکھ رہے ہیں اس کا ذمہ دار ایک شخص آصف زرداری ہے، پی پی کے لانگ مارچ میں سندھ سرکار کا سہارا لیا جارہا ہے، آج لاڑکانہ میں پی پی کے مقابلے میں پی ٹی آئی کا جھنڈا دکھائی دے رہا ہے۔شاہ محمود نے کہا کہ ہم جن گاڑیوں پر آئے وہ سرکاری نہیں، یہ فرق ہے جب جماعت زندہ ہو تو ان کے کارکن نکلتے ہیں، جب جماعتیں ختم ہوجائیں تو سرکار کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close