آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے ہی قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر ہو گیا

لاہور (پی این آئی ) آل راؤنڈر فہیم اشرف آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے سٹار کھلاڑی کمر کی انجری کے باعث باہر ہو گئے ہیں اور وہ پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے صحت یاب نہیں ہو سکیں گے۔ مزید برآں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے فہیم اشرف کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کرنے کا امکان ہے کیونکہ دیگر دو ٹیسٹ میچوں میں بھی ان کی شرکت کا امکان نہیں ہے۔

آل راؤنڈر کو ڈاکٹروں نے پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پلے آف میچ میں شرکت کے لیے کلیئر کر دیا تھا تاہم وہ پھر بھی میچ کے دوران کمر کی انجری کا شکار رہے۔ فاسٹ بائولر نسیم شاہ کو فہیم اشرف کے ممکنہ متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے کیونکہ وہ پہلے ہی ریزرو کھلاڑی کے طور پر سکواڈ میں شامل ہیں۔سلیکشن کمیٹی کل دوپہر تک فہیم کے متبادل کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔فہیم اشرف آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل زخمی ہونے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں کیونکہ اس سے قبل محمد نواز بھی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close