شارکول ٹاپ اور گڑنگ بٹیاں ٹنل شدید برف باری سے بند،پولیس عوام کی مدد کو پہنچ گئی

ہنگو (آئی این پی)بٹگرام پولیس کے افسران و جوان شدید برفباری کے دوران امدادی کاروائیوں میں مصروف رہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سے ضلع بٹگرام کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری جاری ہے جس کی وجہ سے مین کے کے ایچ روڈ شارکول ٹاپ اور گڑنگ بٹیاں ٹنل شدید برف باری کی وجہ سے بند ہوگئیں تھیں جس کے بعد ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان نے این ایچ اے اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے رابطہ کیا ڈی ایس پی پی اورنگزیب خان کی نگرانی میں سی پیک روڈ این ایچ اے کی مدد سے کلئیر کیا جبکہ کے کے ایچ روڈ نزد شارکول ٹاپ بھی این ایچ اے کی مدد سے کلئیر کیا۔شدید برفباری تاحال جاری ہے۔

بٹگرام پولیس کے افسران و جوان مسلسل امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان نے بٹگرام پولیس کے افسران و جوانان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی، برفیلی علاقوں میں آنے والے سیاحوں و مسافروں کا خاص خیال رکھا جائے اور اُن کی ہر ممکن مدد کی جائے کسی بھی ایمرجنسی کے صورت میں بٹگرام پولیس کنٹرول روم نمبر 0997311304 پر رابطہ کریں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں