کرولا ایکس کار سے 60 کلو گرام منشیات برآمد ، منشیات کہاں چھپائی گئی تھی؟ چھپانے والے کون تھے؟

کراچی(آئی این پی)اے این ایف انٹیلی جنس اور اے این ایف کوئٹہ کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں پشین میں واقع عجوہ ہوٹل کے قریب کرولا ایکس کار سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی،60 کلوگرام چرس گاڑی کے خفیہ خانوں, سیٹوں اور دروازوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی دورانِ کارروائی پشین کے رہائشی سید محمد نذیر اور قلعہ عبداللہ کے رہائشی عبدالعلی نامی دو ملزمان گرفتار کرلئے،دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close