تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو اگلے وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے؟ صحافی کے سوال پر خودہی ردِ عمل دیدیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ ایک سال کیلئے آکر کیسے ڈوبتی معیشت کو سہارا دیں گے؟نجی ٹی وی کے مطابق صحافی کے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ کس نے کہا تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو وہ آئیں گے، اپنا نام لینے والوں کے شکر گزار ہیں،اس متعلق پارٹی قیادت اور نواز شریف مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

ایک اور سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ عدم اعتماد آئینی اور سیاسی حق ہے، اس کے استعمال سے کوئی نہیں روک سکتا، عدم اعتماد کی تحریک کب آئی گی؟ وقت آنے پر بتا دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close