جہانگیر ترین لندن روانہ ،جانے سے پہلے اپنے گروپ اہم پیغام د ے دیا

لاہور ( پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین طبعیت کی ناسازی کے باعث چیک اپ کے لئے لندن چلے گئے۔ رہنما ترین گروپ عون چوہدری کا کہنا ہے جہانگیر ترین نے روانگی سے قبل گروپ کو متحد اور رابطے میں رہنے کا پیغام دیا ہے۔جہانگیر ترین لاہور سے گزشتہ رات برطانیہ روانہ ہوئے۔ جہانگیر ترین ایک ہفتہ لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ کچھ روز قبل طبعیت بہتر ہونے ہر وہ اسپتال سے گھر منتقل ہوئے۔

اب جہانگیر ترین لندن میں اپنا چیک اپ کروائیں گے۔ وہ ایک ہفتہ لندن میں رہیں گے۔ جہانگیر ترین اس سے پہلے بھی برطانیہ میں علاج اور چیک اپ کے لئے جاتے رہے ہیں۔عون چودھری کے مطابق جہانگیر ترین نے جانے سے پہلے گروپ کے لئے پیغام دیا ہے کہ وہ چیک اپ کے لئے جار ہے ہیں، تمام دوست متحد اور رابطے میں رہیں۔ جہانگیر ترین کی بیماری پر حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close