یوکرینی صدر نے ملک سے انخلا میں مدد کی امریکی پیشکش ٹھکرا دی

کیف ٗ واشنگٹن(پی این آئی)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک سے انخلا میں مدد کی امریکی پیشکش ٹھکرا دی۔امریکی میڈیا نے انٹیلی جنس آفیسر کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی حکومت نے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو کیف سے نکلنے میں مدد کی پیشکش کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر نے امریکی پیشکش پر جواب دیا کہ مجھے اینٹی ٹینک ہتھیاروں کی ضرورت ہے،کیف سے نکلنے کے لے فلائٹ کی نہیں۔

 

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں